وزارت اوورسیز پاکستانیز نے بیرون ممالک سے آنیوالے پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر پیش آنیوالے مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع کر دیئے

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:02

وزارت اوورسیز پاکستانیز نے بیرون ممالک سے آنیوالے پاکستانیوں کو ائیرپورٹس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز نے بیرون ممالک سے آنیوالے پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر پیش آنیوالے مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ وزارت اوورسیز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے سوال کیا گیا ہے کہ انہیں ملک کے کون سے ایئرپورٹ پر زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور زیادہ تر مسائل کون سے امور سے متلعقہ ہیں۔

(جاری ہے)

سروے میں حصہ لینے والے زیادہ تر اوورسیز نے کہا کہ ائیرپورٹس پر امیگریشن کے عملے کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے جبکہ سکیننگ کے باوجود سامان کھول کر بار بار دیکھا جاتا ہے۔ ایک اوورسیز پاکستانی عدنان نے شکایت کی کہ کائونٹرز کم ہونے سے امیگریشن کا عمل انتہائی سست ہوتا ہے جس سے مسافروں کو کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ محمد وسیم نے اپنی شکایت میں لکھا کہ ایئرپورٹ پر ان کے سامان سے دیسی گھی اور شہد نکال لیا جاتا ہے ایسی چیز لے جانے میں کیا قباحت ہے۔