لاہورہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست نمٹا دی

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:14

لاہورہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف ..
لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست موثر ہونے پر نمٹا دی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، جمعرات کے روز دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری کر دیئے ہیں،سرکاری وکیل نے عدالت کے روبرو پروڈکشن آرڈر کی کاپی بھی پیش کردی ، شاہد خاقان عباسی نے رانا مشہود کے توسط سے اپنے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سپیکر کی ذمہ داری ہے، رانا مشہود نے نشاندہی کی کہ آئین کے تحت سپیکر مساوی سلوک کرنے کے پابند ہیں لیکن سپیکر قومی اسمبلی نے دیگر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں ، وکیل نے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم کی ان کے حلقے میں نمائندگی کیلئے انہیں اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔