گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلا ہائیر سکینڈری سکولز ہاکی چیمپئن شپ 2019ء کے فائنل رائونڈ میں پہنچ گیا
جمعرات 5 دسمبر 2019 20:33
(جاری ہے)
محکمہ تعلیم کے زیراہتمام جاری خیبر پختونخوا سکولز گیمز کے ڈویژنل مقابلوں کے سلسلہ میں ہاکی فائنل کھلابٹ ڈگری کالج گرائونڈ پر گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلا ٹائون شپ اور ترنگڑی بالا مانسہرہ کے مابین کھیلا گیا جس میں تربیلا ٹائون شپ نے مدمقابل مانسہرہ کے مقابلہ میں دو گول سے فتح حاصل کر کے ضلع ہری پور کو ایک بار پھر صوبائی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل رائونڈ میں پہنچا دیا ہے جبکہ کوچ چوہدری حق نواز، شہریار خان اور ٹیم انچارج جہانگیر خان نے کہا ہے کہ ان کے کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ ایک بار پھر ضلع ہری پور کو خیبر پختونخوا ہائی و ہائیر سکینڈری سکولز ہاکی چیمپئن شپ 2019ء کا قابل فخر اعزاز دلوا کر ہزارہ کا نام صوبہ بھر میں روشن کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق کے پی سکولز گیمز ہاکی چیمپئن سپ کے ڈویژنل مقابلوں کے فائنل کے دوسرے کوارٹر میں تربیلا ٹائون شپ کے یاسر خان نے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جبکہ آخری کوارٹر میں زبیر نے نہایت خوبصورت گول سکور کر کے ٹیم کو شاندار فتح سے ہمکنار کرواتے ہوئے صوبائی فائنل رائونڈ میں پہنچا دیا۔ ڈویژنل فائنل کے موقع پر ترنگڑی بال مانسہرہ کے پرنسپل ذوالفقار خان، تربیلا ٹائون شپ کے پرنسپل و سیکرٹری ٹورنامنٹ ریاست خان اور دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں تربیلا ٹائون شپ نے بٹگرام کو جب مانسہرہ ترنگڑی بالا نے ایبٹ آباد کو شکست دیکر ڈویژنل ہاکی فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں آخری معرکہ میں ہری پور ڈویژنل چیمپئن بن گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.