Live Updates

آصف زرداری اور فریال تالپور کو انتقام کا نشانہ بنانے خلاف پیپلزپارٹی کا پیدل قافلہ حیدرآباد سے کبیروالا پہنچ گیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:46

آصف زرداری اور فریال تالپور کو انتقام کا نشانہ بنانے خلاف پیپلزپارٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور خواتین ونگ پاکستان کی صدر فریال تالپور کو حکومت کی جانب سے انتقام کا نشانہ بنانے کیخلاف حیدر آباد سے روالپنڈی کیلئے نکالنے والا جیالوں کا پیدل قافلہ کموں شریف سے ہوتا ہوا ضلع بھالپور کے علاقے کبیروالا پہنچ گیا ہے۔

پی پی پی کے مقامی عہدیداران و کارکنان نے قافلے کا شاندار استقبال کیا ۔ قافلے میں سٹی حیدرآباد کے سیکریٹری اطلاعات ندیم جتوئی، شاہ میر بھٹی، شیراز جتوئی، جہانزیب اور شاہ میر شامل ہے ۔ قافلہ 22نومبر کو کموں شریف حیدر آباد سے روانہ ہوا اور روزانہ کی بنیاد پر 22سے 25کلو میٹر سفر کرتا ہوا کبیر والا پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیدل قافلے کا مختلف اضلاع اور تعلقہ کے عہدیداران و کارکنان نے استقبال کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

قافلے میں موجود شرکا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قیام سے آج تک ان کے قائدین کیخلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہے مگر پیپلز پارٹی کے قائدین سمیت جیالے ڈرنے والے اور جھکنے والے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ماہ اسیری میں رکھنے کے باوجود آصف علی زرداری اور فریال تالپور کیخلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا اور ان کو بنیادی حق سے بھی دور رکھ کر عمران نیازی ان کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات