جونٹی رہوڈز نے پاکستان میں نوجوان ایمرجنگ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ٹپس دیں

جونٹی رہوڈز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے ٹریننگ کیمپ کی تصاویر شیئر کیں

جمعرات 5 دسمبر 2019 21:31

جونٹی رہوڈز نے پاکستان میں نوجوان ایمرجنگ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ٹپس دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) جنوبی افریقا کے سابق اسٹار کھلاڑی جونٹی رہوڈز نے پاکستان میں نوجوان ایمرجنگ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ٹپس دیں۔تفصیلات کے مطابق اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور جونٹی رہوڈز ترین کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو ترین اکیڈمی لودھراں میں فیلڈنگ ٹپس دیں۔

(جاری ہے)

جونٹی روہڈز کی قیادت میں تین روزہ ٹریننگ کیمپ میں جنوبی پنجاب کے 30 ایمرجنگ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی کیمپ میں شریک ہوئے۔جونٹی رہوڈز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے ٹریننگ کیمپ کی تصاویر شیئر کیں۔خیال رہے کہ جونٹی رہوڈز جنوبی افریقا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 245 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں اور وہ اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور تھے۔