سائوتھ ایشین گیمز مینز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، سری لنکا انڈر 23 نے مالدیپ کو 98 رنز سے شکست دیدی

فرنینڈو، انجیولا اور پیریس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کمندو مینڈس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، رپورٹ

جمعرات 5 دسمبر 2019 21:31

سائوتھ ایشین گیمز مینز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، سری لنکا انڈر 23 نے مالدیپ ..
کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) سائوتھ ایشین گیمز مینز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کی انڈر 23 ٹیم نے مالدیپ کو 98 رنز سے شکست دیدی،فرنینڈو، انجیولا اور پیریس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،کمندو مینڈس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کرتیپور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے، کمندو مینڈس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، لیم شافیگ، فراتھ، ابراہیم اور محطوظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں سری لنکن انڈر 23 ٹیم کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث مالدیپ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا سکی۔ اس کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ فرنینڈو، انجیولا اور پیریس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کمندو مینڈس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔

متعلقہ عنوان :