دعا منگی اغوا کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت، بڑی گرفتاری کر لی گئی

ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑکی کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششوں میں مصروف، جلد پتہ چلا لیے جانے کی یقین دہائی کروا دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 دسمبر 2019 19:31

دعا منگی اغوا کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت، بڑی گرفتاری کر لی گئی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 دسمبر 2019ء) دعا منگی اغوا کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت، بڑی گرفتاری کر لی گئی، ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑکی کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششوں میں مصروف، جلد پتہ چلا لیے جانے کی یقین دہائی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے دعا منگی اغوا کیس میں جاری پہلے باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان زیر حراست افراد سے دعا منگی کے اغوا کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں سی پی ایل سی پولیس کی معاونت کر رہی ہے جبکہ ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کیس کے حوالے سے کوئی بھی معلومات ون فائیو مددگار پر دیں۔

نامعلوم ملزمان نے دعا منگی کو اغوا جبکہ ان کے ساتھی حارث کو زخمی کیا تھا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ واقعہ کے بعد پولیس فوری طور پر ہسپتال پہنچی اور اہلخانہ کو آگاہ کیا گیا۔ دعا منگی نے کے اہل خانہ کو انٹرنیٹ پر ایک کال موصول ہوئی جس میں اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کردیا ۔ اہلخانہ نے مشکوک فون کال سے پولیس کااطلاع کردیا ۔پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔یادرہے کہ 5روز قبل دعا منگی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کیاگیا تھا ۔ تاہم ابھی تک بازیاب نہ کرایا جا سکا۔