بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بس اور ٹرک میں تصادم، 9افراد ہلاک،20زخمی

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:45

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بس اور ٹرک میں تصادم، 9افراد ہلاک،20زخمی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بس اور ٹرک کے ٹکراؤ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں اسوقت پیش آیا جب ایک مسافر بس سامنے سے آنیوالے تیز رفتار مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں نو افراد موقع پر ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :