بھارتی ساحلی حکام نے بجیرہ عرب میں264ماہی گیروں کو بچا لیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) بھارتی ساحلی حکام نے بجیرہ عرب میں پھنسی264ماہی گیروں کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ساحلی حکام کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بجیرہ عرب میں سات ماہی گیر کشتیوں میں پھنسے 264ماہی گیروں کو ساحلی حکام نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بچا لیا، آپریشنن کا آغاز منگل کو ممبئی میں میری ٹائم ریسکیو کو آرڈینش سینٹر کو یہ پیغام موصول ہونے کے بعد شروع کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ گواکے مغرب میں 250ناؤٹیکل کے فاصلے پر سات ماہی گیر کشتیوں میں264ماہی گیر مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :