فرانس، پنشن سے متعلق نئے قانون کیخلاف ہڑتال

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:53

فرانس، پنشن سے متعلق نئے قانون کیخلاف ہڑتال
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) فرانس میں پنشن سے متعلق نئے قانون کے خلاف ہڑتال کی گئی ۔ مختلف علاقوں میں نئے پنشن قانون کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں پینشن اصلاحات کے خلاف زبردست ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کے رہ گیاہے۔ پیرس میں 78 فی صد اسکول بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

90 فی صد ٹرینیں بھی بند رہیں گی، جس کے سبب 5 لاکھ مسافر متاثر ہوں گیدوسری طرف انتظامیہ نے ، 6 ہزار سے زائد پولیس اہل کار سیکورٹی کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔اس ہڑتال میں وکلائ ، اسپتالوں کا عملہ، ایئر پورٹ اسٹاف کے ساتھ ساتھ خود محکمہ پولیس کے اہل کار بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ فرانس میں 1995 کے بعد یہ بڑی ہڑتال ہوگی۔

متعلقہ عنوان :