صبا قمر کی سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر لیک

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:05

صبا قمر کی سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر لیک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) سوشل میڈیا پر اداکارہ صباقمر کی سگریٹ پیتے ہوئے تصویر انہیں سخت تنقید کی زد میں لے آئی۔

(جاری ہے)

اداکارہ ان دنوں ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم کملی کی عکس بندی میں مصروف ہیں ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کی سیٹ پر وقفہ کے دوران لی گئی تصاویر لیک ہوئی ہیں جن میں سے ایک میں وہ سگریٹ پی رہی ہیں جبکہ باقی تصاویر میں بھی ان کا لباس غیر مہذب لگ رہا ہے جن میں ان کی قمیض کے آگے سے اوپر والے تقریبا تمام بٹن کھلے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل صبا نے کہا تھا کہ لوگ ان پر سگریٹ نوشی کا الزام لگاتے ہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے یہ تصاویر خود اپ لوڈ کی ہیں تاہم صبا کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے ۔ اداکارہ فلم کملی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :