ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کی 21 لیبارٹریوںکی منظوری

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:18

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکی21 لیبارٹریوں نے آئی ایس او- 17025 کے تحت منظوری حاصل کر لی ،اس حوالے سے ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ آئی ایس اوسرٹیفیکیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ لیبارٹری میں موجود عملہ ،سامان،مناسب معیار،درست ریکارڈنگ ،رپورٹنگ اور کنٹرول بین الاقوامی قانون اور ضوابط کے مطابق پایا جاتا ہے،انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد فائبر ٹیسٹنگ لیبارٹری، بائیو ٹیکنالوجی لیبارٹری،چاول ٹیکنالوجی لیبارٹری،سیریل ٹیکنالوجی لیبارٹری،مٹی اور پانی کے کھادوں کا تجزیہ کرنیوالی لیبارٹریاں،کھادوں اور زرعی ادویات کے ریگولیٹری نمونہ جات کا تجزیہ کرنیوالی لیبارٹریوں نے کامیابی سے آئی ایس او کی منظوری حاصل کر لی ہے،ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ لیبارٹریاں بین الاقوامی ٹیسٹ کے طریقوں پر عمل پیرا اوران لیبارٹریوں میں کام کرنیوالے اہلکار،مطلوبہ انفراسٹرکچر اور جدید آلات سب بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کیلئے یہ ایک اعزازکی بات ہے کہ محکمہ کے زیر انتظام لیبارٹریوں نے آئی ایس او سرٹیفیکیشن کی منظوری لی ہے اور کاشتکاروںکو خدمات بہم پہنچائی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :