پنجاب یونیورسٹی کیئریر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ورکشاپ

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:35

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی کیئریر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبائوطالبات کے لئے ’انٹر ویو سکلزاینڈ سی وی رائیٹنگ‘ پر تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی، فوکل پرسن ڈاکٹر بلال حیدر، فیکلٹی ممبران اور طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشا پ میں فرحان شبیر نے انٹرویو سکلز پر لیکچر دیا جبکہ عدنان سرور نے سی وی رائٹنگ کے بارے میںآگاہی فراہم کی۔ ڈائریکٹر کیئر یر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی تعلیم کے ساتھ صلاحیتوں اور مہارتوں میں نکھار پیدا کرناہے تاکہ انہیں روزگار کے حصول میں کامیابی مل سکے۔ ورکشاپ میں شریک طلبہ نے معلوماتی سیشنز کے انعقادپر ڈاکٹرعبد القیوم چوہدری اور کیئریر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کی کاوشوں کو سراہا ۔