پاک فوج سپاہی سے جرنیل تک بھرپور تربیت یافتہ ہے، آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور میں اسٹرائیک کور کا دورہ، موسم سرما کی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا، جنگ میں اسٹرائیک کور کا کردار فیصلہ کن ہوتا ہے، فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 دسمبر 2019 20:24

پاک فوج سپاہی سے جرنیل تک بھرپور تربیت یافتہ ہے، آرمی چیف
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سپاہی سے جرنیل تک بھرپور تربیت یافتہ ہے، فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جنگ میں اسٹرائیک کور کا کردار فیصلہ کن ہوتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور میں اسٹرائیک کور کا دورہ کیا۔

بہاولپور میں موسم سرما کی سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔ مشقوں میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور سعودی فوج کے زمینی دستوں نے شرکت کی۔آرمی چیف نے ٹرانس فرنٹیئرآپریشن کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ اور دیگر شرکاء کی اعلیٰ کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

سینئرکورکمانڈرآئی جی ٹریننگ اور پاک فضائیہ کے حکام سمیت سعودی فوج کے ڈپٹی کمانڈرمیجر جنرل احمد بن عبداللہ بھی موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ میں اسٹرائیک کور کا کردار فیصلہ کن ہوتا ہے۔مشق سے اسٹرائیک کور کو انتہاء تک صلاحتیں آزمانے کا موقع ملتا ہے۔ ایسی مشقیں جوانوں کی حربی صلاحیتوں کو نکھار نے میں مدد دیتی ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہی سے جرنیل تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں۔ پاک فوج ہر طرح کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔