ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہ کیمسٹری کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شعبہ کیمسٹری کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجدد رحمان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نصرت شاہین نے طلبہء و طالبات سے کہا کہ دور طالب علمی آپ کیلئے سنہری موقع ہے جس سے آپ بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تعلیم آپ کو شعور دیتی ہے جس سے آپ اپنی عملی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کی مشکور ہوں جنہوں نے شعبہ کیمسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجدد رحمان نے طلبہء و طالبات سے خطاب میں کہا کہ آپ کی علمی و عملی زندگی کو بہترین و کا میاب بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، انہیں فخر ہے کہ اساتذہ طلبہء و طالبات کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ شعبہ کیمسٹری کے ساتھ ساتھ باقی شعبہ جات کو بھی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :