Live Updates

نقیب اللہ مسعود کو انصاف نہیں ملے گا

ہمارے اس سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے اہل خانہ کو انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں: وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افصل چن

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 دسمبر 2019 22:18

نقیب اللہ مسعود کو انصاف نہیں ملے گا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین05دسمبر2019 ء) :وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ مسعود کو انصاف نہیں ملے گا۔انکا کہنا ہےکہ ہمارے اس سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے اہل خانہ کو انصاف نہیں ملے گا۔ایک نجی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا تھا کہ ہمارے اس ایلیٹ گینگ کے سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے بیٹے کو انصاف نہیں ملے گا ،اللہ تعالیٰ اگر انصاف دے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

انھوں نے کہا کہ میں اقبال جرم کرتا ہو ں کہ ہمارے اس جوڈیشل سسٹم میں ،اس انوسٹیگیشن کے سسٹم،اس پراسیکیوشن کے سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے بیٹے کو انصاف نہیں ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے ایک شومیں صحافی نے نقیب اللہ مسعود کے والد کی میت کی تصویر دکھائی جس میں نقیب اللہ کا بیٹا دادا کی میت کے ساتھ لپٹا ہو ا تھا ۔

(جاری ہے)

اس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس بچے کو انصاف ملے گا ؟اس پر وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا تھا کہ ہمارے اس ایلیٹ گینگ کے سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے بیٹے کو انصاف نہیں ملے گا۔


                                                                                                                           
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :