پولینڈ ،گیس دھماکے میں بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:20

وارسا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) پولینڈ کے جنوب میں سکی ریزورٹ پرواقع ایک مکان میں گیس کے دھماکے سے چار بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 200 کے قریب اہلکاروں نے مکان کا ملبہ ہٹانے اور لاشیں نکالنے میں کام کیا۔

(جاری ہے)

مقامی گیس ڈسٹری بیوٹر پی ایس جی نے بتایا ہے کہ حادثہ کی جگہ کے قریب تعمیراتی کام جاری تھا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حادثاتی طور پر گیس پائپ لائن پنکچر ہوئی جس سے سسٹم ٹریپ ہوگیا اورگیس کی بحالی وقتی طور پر روک گئی، گیس کی بحالی روکنے کی وجہ سے گیس پائپ لائن میں دباؤ بڑھا اور دھماکہ ہو گیا۔ حکام کے مطابق پولیس واقع کی تفتیش کر رہی ہے۔