موریطانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 57 تارکین وطن ہلاک

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:20

نواکشوط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) موریطانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 57 تارکین وطن ہلاک ہو گئے، ذرائع ابلاغ کے مطابق گیمبیا سے روانہ ہونے والی اس کشتی پر ڈیڑھ سو مہاجرین سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے کے بعد 83 افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہو ئے۔

(جاری ہے)

مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم ( آئی ایم او) نے بتایا ہے کہ موریطانیہ کے ساحلوں کے قریب بحر اوقیانوس میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ستاون تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں۔ آئی ایم او نے اپنے بیان میں مزید بتایا ہے کہ کشتی پر سوار تراسی دیگر افراد تیر کر خشکی تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈوبنے والی کشتی پرخواتین اور بچوں سمیت ڈیڑھ سو افراد سوار تھے ۔

متعلقہ عنوان :