سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ کے وفد کے ہمراہ نقابہ سیارات اور مکتب الوکلاء کیساتھ مذاکرات، نقابہ سیارات سے حجاج کی آمد و رفت جبکہ مکتب الوکلاء سے سامان کی ترسیل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:30

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ نے جمعرات کو وفد کے ہمراہ نقابہ سیارات اور مکتب الوکلاء کیساتھ مذاکرات کئے جس میں نقابہ سیارات سے حجاج کی آمد و رفت جبکہ مکتب الوکلاء سے سامان کی ترسیل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ نے کہا کہ حجاج کی آمد و رفت اور انکے سامان کی باسہولت ترسیل یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ میری گذارش ہے کہ حج اخراجات مزید کم کیے جائیں۔ چیئرمین نقابہ سیارات نے کہا کہ گذشتہ سال پاکستان کے حج انتظامات سب سے بہترین رہے چیئر مین مکتب الوکلاء نے کہا کہ حجاج کے سامان کی ایئرپورٹ سے رہائش گاہوں تک تیز ترین منتقلی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حجاج کے سامان کی ترسیل کے نظام کو گذشتہ سال سے بھی بہتر کیا جائے گااورمشاعر میں بھی پاکستان کی مرضی کے مطابق اعلی بسیں فراہم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بہترین تعاون کرنے پر پاکستان حج مشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :