بسم اللہ خان لونی جیسے زیرک سیاسی نظریاتی فکری کارکن مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں،مابت کاکا

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:40

(کوئٹہ(آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ بسم اللہ خان لونی جیسے زیرک سیاسی نظریاتی فکری کارکن مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں وہ زمانہ طالبعلمی سے باچاخان کے مفکوریرہبر ملی خان عبدالولی خان کے نظریے ملی مشر اسفندیار ولی خان کے زیر قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے پروگرام اور سیاست سے وابستہ اور مرتے دم تک اس پر سختی سے کاربند رہے پشتون خوا وطن میں پارٹی نے جو سیال اور نمائندہ حیثیت حاصل کی ہے وہ بسم اللہ خان لونی جیسے سیاسی نظریاتی فکری کارکنوں کی جہد مسلسل کا نتیجہ ہے اور پارٹی کی اساس بھی فکر نظر سیاست اور پسے ہوئے طبقات کے مفادات کی تحفظ اور انہیں اپنیحق کیلئے بولنے کی طاقت سے نوازنے میں مضمر ہے عوامی نیشنل پارٹی اتوار 8 دسمبر کو عبدالرحیم خان کلب لورالائی میں انہیں ان کی سیاسی قومی تنظیمی خدمات کے اعتراف کے طور پر وانہیں خراج تحسین اورخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد ریفرنس کا انعقاد کرہی ہے جس سے پارٹی کے صوبائی و مرکزی رہنما خطاب کریں گے اے این پی کے صوبائی جنرل مابت کاکا نے مزید کہا ہے کہ پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں سیاسی نظریاتی فکری ساتھیوں نے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے پارٹی کو سیال حثیت دلائی اور اس پر خار راستے میں انہوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر پارٹی کیلئے نامساعد حالات کے باوجود دن رات ایک کرتے ہوئے کام کیا ان سیاسی کارکنوں میں بسم اللہ خان لونی کا نام سر فہرست ہے جو مسلسل 20 سالوں سے پارٹی کو ضلع لورالائی میں فعال ومنظم بنانے میں مصروف العمل رہے مرحوم ایک نڈر جرات مند سیاسی کارکن اور بے پناہ صلاحیتوں اور کئی صفات کے مالک تھے ان کی چہلم کے مناسبت سے ان کی یاد میں اتوار 8 دسمبر کوصبح 10 بجے عبدالرحیم خان کلب لورالائی میں یاد ریفرنس منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و مرکزی رہنماء شرکت کریں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرینگے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی دیگر صوبائی و مرکزی قائدین کے ہمراہ ہفتہ7 دسمبر سہ پہر 2 بجے ضلع دکی کے زیراہتمام باچاخان مرکز دکی کے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔