ًوزیراعظم عافیہ صدیقی اور بے گناہ پاکستانی قیدیوں رہائی کامعاملہ اٹھائیں،سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:40

X کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عافیہ صدیقی اور بے گناہ پاکستانی قیدیوں رہائی کامعاملہ اٹھایا جائے خصوصاً افغانستان بگرام پل چرخی اور کیوبا میں بے بنیاد الزامات میں پاکستان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کردار اداکرے‘ حکومت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کر کے ان کی وطن واپسی ممکن بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پل چرخی اور بگرام جیل کیوبااوردیگر جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک اورمظالم ہونیوالی معاملہ کواٹھایاجائے مختلف قیدیوں کے ساتھ جانوروں کی طرح برتا کیا جارہا ہے جیلوں میں قیدیوں پر رواں تشدداور سفاکیت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اسلام اس ظلم اور سفاکیت کااجازت دیتاہے اور نہ عام انسانیت اس کی اجازت دیتاہے انہوں نے کہا کہ بہت سے قیدیوں کی قید کی مدت پوری ہوچکی ہے مگر ابھی تک ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور نہ عدالتوں تک رسائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ نافذ قوانین کے تحت برتا کیا جائے اور ان کے انسانی حقوق اور انسانی کرامت کی قدر کی جائے انہوں نے کہا انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے امریکہ کے لیے لونڈی کے کرداراداکررہے ہیں یورپ میں کتا کیمرنے پر موم بتیاں جلائے جارہے ہیں مختلف جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ہونے والی.درندگیت اور وحشیت نظر نہیں آرہی ہے۔