موجودہ حکومت رواں مالی سال کے دوران تعلیم کے شعبہ کی ترقی کے لئے دو گنا بجٹ خرچ کرے گی،

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر کا ٹویٹ

جمعہ 6 دسمبر 2019 11:28

موجودہ حکومت رواں مالی سال کے دوران تعلیم کے شعبہ کی ترقی کے لئے دو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت رواں مالی سال کے دوران تعلیم کے شعبہ کی ترقی کے لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اخراجات کے مقابلہ میں دو گنا بجٹ خرچ کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت رواں مالی سال کے دوران تعلیم کے شعبہ کی ترقی کے لئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اخراجات کے مقابلہ میں دو گنا بجٹ خرچ کرے گی جو 30 ارب روپے سے بھی زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے 16.4 ارب روپے خرچ کئے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے پہلے سال شعبے پر 14.6 فیصد زیادہ بجٹ خرچ کیا، دوران سال اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں پر 18.8 ارب روپے خرچ کئے تھے ۔