Live Updates

ملک ریاض جیت گیا پاکستان ہار گیا

برطانیہ سے آںے والے 38 ارب روپے سپریم کورٹ جائیں گے، ملک ریاض برطانیہ میں بھی بچ گئے اور ادھار بھی کم ہو گیا۔ سینئیر صحافی کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 دسمبر 2019 11:26

ملک ریاض جیت گیا پاکستان ہار گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2019ء) : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع ہو گی۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم برطانیہ سے پاکستان کو ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے ذریعے موصول ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ رقم حکومت پاکستان کو منتقل ہو گئی ہے۔

جب کہ بزنس ٹائیکون ملک ریاض کہا کہ سپریم کورٹ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ہم نے پیسے سپریم کورٹ میں جمع کروانا ہے۔ ہمیں اپنے گھر بھی گروی رکھنا پڑے تو رکھیں گے اور سپریم کورٹ کو پیسے ادا کریں گے۔جب کہ اسی حوالے سے سینئیر صحافی ریاض الحق نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض کی رقم سے ہمیں کچھ نہیں ملنا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک ریاض جیت گیا پاکستان ہار گیا۔ 38 ارب روپے جو آئیں گے وہ سپریم کورٹ کی سیٹلمنٹ ڈیل میں جائیں گے ۔ یعنی ملک ریاض برطانیہ میں بھی بچ گئے اور ادھار بھی کم ہو گیا۔صحافی کی ٹویٹ سے واضح ہوتا ہے ملک ریاض نے اس ڈیل سے فائدہ اٹھایا ہے۔
۔ واضح رہے کہ ملک ریاض نے سپریم کورٹ کو 460 ارب روپے دینے کی پیشکش کی تھی ۔

سپریم کورٹ نے رواں سال 21 مارچ کو بحریہ ٹاؤن کی 460 ارب روپے دینے کی پیشکش قبول کی تھی۔جس کے بعد عدالت نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے سے روک دیا تھا۔عدالت نے کہا تھا کہ تین قسطیں دینے میں ناکامی پر ڈیفالٹ قرار دے دیا جائے گا بحریہ ٹاؤن تمام ادائیگی 7 سال میں ادا کرنے کا پابند ہو گا۔ 27 اگست تک 25 ارب کی ڈاؤن پیمنٹ جمع کروائے گا۔مکمل ادائیگی کے بعد زمین بحریہ ٹاؤن کے نام منتقل ہو گی۔بحریہ ٹاؤن رہائیشیوں کو 99سال کی لیز دے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات