بھارت،ریپ کا شکار لڑکی کو عدالت جاتے ہوئے آگ لگادی گئی

آگ لڑکی کے ریپ میں ملوث مرکزی ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکرلگائی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 6 دسمبر 2019 11:33

بھارت،ریپ کا شکار لڑکی کو عدالت جاتے ہوئے آگ لگادی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،6دسمبر 2019ء) ریپ کا شکار لڑکی کو عدالت جاتے ہوئے آگ لگادی گئی ۔تفصیل کے مطابق خواتین کیلئے غیر محفوظ بھارت میں مرکزی ملزم نے ساتھیوں کیساتھ  مل کر ریپ کا شکار لڑکی کو عدالت جاتے ہوئے آگ لگادی ہے، ریپ کا شکار لڑکی کو آگ لگانے کا واقعہ سامنے آنے پر شہریوں میں شدید غصے کی شدید لہر دوڑ گئی۔ مظاہرین اور اراکین اسمبلی کی جانب سے عدالت پر زور دیا گیا کہ ریپ کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

اس سے قبل بھی بھارت کے شہرحیدر آباد کی ڈسٹرکٹ رنگاریڈی کے علاقے شادنگر میں پیش آیا تھا ، جہاں سے 25کلو میٹردو خاتون کی نعش ملی تھی ۔ تفصیل کے مطابق شادنگر کے قریب نوجوان لڑکی کی سکوٹی پنکچر ہوگئی اور دو لوگوں نے اسے مدد کیلئے کہااور بعد ازاں زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

خاتون ڈاکٹر ہسپتال سے گھر واپسی پر اپنی سکوٹی کے دونوں ٹائر پنکچر پائے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکن ہے سکوٹی کے ٹائر ملزم نے پنکچر کئے ،موٹر شاپ دکان کا سٹاف بھی اس واقعے میں ملوث ہوسکتا ہےیامدد کی غرض سے آئے افرادنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔تاہم ابھی تک ملزمان کا پتہ نہ چل سکا۔واضح رہے  بھارت میں اجتمائی زیادتی کے بعد خاتون ڈاکٹر کو جلانے کے واقعے کا معاملہ پر میڈیا سے بات کرتے لڑکی رو پڑی تھی ،واقعہ پر پوسٹر لئے اکیلی بیٹھی تھی۔

جس پر تحریر تھا کہ میں بھارت کیوں محفوظ نہیں؟ لڑکی کا کہنا تھا بھارت میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔
لڑکی نے کہا تھا کہ میں روزانہ احتجاج کیلئے بیٹھوں گی۔ لڑکی میڈیا سے گفتگو کرتے رو پڑی اور کہا یہ صرف دہلی ہی نہیں پورا بھارت خواتین کیلئے محفوظ نہیں ہے۔لڑکی نے کہا تھا کہ بھارت میں ہر 20منٹ میں لڑکی کا ریپ ہو تا ہے۔