افغانستان، داعش کے 180 جنگجوئوں نے ہتھار ڈال دیئے

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:03

افغانستان، داعش کے 180 جنگجوئوں نے ہتھار ڈال دیئے
جلال آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) افغانستان میںداعشکے 180 جنگجوئوں نے ننگرہار صوبے میںحاکم کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر شاہ محمد میخائل کے حوالے سے میڈیا نے بتایا کہ داعش کے 180جنگجوئوں کے گروپ نے تشدد کا راستہ چھوڑ کرخودکو جلال آباد میں قومی سلامتی ڈائریکٹوریٹ (این ڈی ایس) کے حکام کے حوالے کردیا۔آچن ضلع میں سرگرم ان جنگجوئوں نے اے کے 47 رائفل کے 94 کارتوس اور ہیوی مشین گنز بھی سونپیں۔واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں آچن ضلع میں داعش کیجنگجوئوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد اب تک ایک ہزار سے زیادہ جنگجو اور ان کے فیملی ارکان سکیورٹی فورسز کے آگے ہتیھار ڈال چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :