Live Updates

ہمارے ہر وزیر پر تلوار لٹکی ہوئی ہے میں اور مراد سعید ہر امتحان پاس کر رہے ہیں‘زرتاج گل

مہنگائی اور بیروزگاری کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں انہوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری عام آدمی کو کچھ نہیں دیا‘وزیر مملکت

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:21

ہمارے ہر وزیر پر تلوار لٹکی ہوئی ہے میں اور مراد سعید ہر امتحان پاس ..
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہر وزیر پر تلوار لٹکی ہوئی ہے میں اور مراد سعید ہر امتحان پاس کر رہے ہیں۔ مہنگائی اور بیروزگاری کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں انہوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری عام آدمی کو کچھ نہیں دیا۔

عمران خان ستر سالوں کا گند چند ماہ میں ختم نہیں کرسکتے آج اسمبلیوں میں نواز شریف فضل الرحمن اور اچکزئی کی جگہ نوجوان نسل نے لے لی ہے۔ تحریک انصاف کی 22 سالہ جدوجہد بھی نوجوانوں کیلئے تھی انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان ملک کے حالات تبدیل کر سکتا ہے ۔نوجوانوں کا اسمبلی میں آنا خوش آئند ہے پنجاب اور سندھ کی پولیس بدنام زمانہ پولیس تھی ان سے اپنی مرضی کے فیصلے کرائے جاتے تھے بیورو کریسی اور تھانہ کلچر کو ٹھیک کرنے کیلئے مسودہ تیار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ساؤتھ پنجاب کو صوبہ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے مگر اس میں چند عناصر ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ۔جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے عوام کو اداروں نے انصاف دینا ہے ۔حکومت عوام کو انصاف دینے کی ذمہ دار ہے۔ سیاسی حکومت ریفارمز نہیں کرتیں عمران خان کو عوام نے ملک میں خوشحالی لانے اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ووٹ دیا ہے اور انشاء اللہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترے گے ۔

عمران خان امید کی کرن ہیں وہ عوام کی امیدوں پر پورا اترے گے اور گلے سڑے نظام کو ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پورے پاکستان میں لنگر خانے کھولے گی لنگر خانوں سے عام آدمی مستفید ہونگے مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میں افسوس کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں کہ ہمارے ملک میں منڈیوں میں بھاؤ اور مارکیٹ میں اور ریٹ ہے اسکا نام مہنگائی ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ سیاست کسی کی وراثت اور جاگیر نہیں پارٹیوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اسمبلیوں میں راستے کھلے ہوتے ہیں یہ تو پارٹی سربراہ کو سوچنا چاہئے کہ لوگ انکا ساتھ کیوں چھوڑتے ہیں۔ پارٹی کارکردگی سے مایوس اور نظریات سے اختلاف رکھنے والے ممبران ہی پارٹی کو خیر باد کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں 15000 ہزار نئے ڈاکٹرز تعینات کر دیئے ہیں پی ٹی آئی نے پنجاب میں 9 نئے ہسپتال شروع کر دئیے ہیں۔

فاٹا میں نوجوانوں اور مزدوروں کو صحت کارڈ دیئے جارہے ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت نے غریب کے علاج کیلئے انصاف کارڈ کا اجراء کیا ہے انہوں نے کہا کہ کاشانہ سپریڈنٹ کیخلاف دو سال سے انکوائری چل رہی تھی اب تو پاکستان میں ٹماٹر بھی مہنگے ہو گئے ہیں اسلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا استقبال بھی ٹماٹر سے نہیں کرسکتے۔ زرتاج گل نے مزید کہا کہ بیٹیاں اور بارش اللہ پاک کا انسان پر انعام ہوتا ہے مگر انسان نا شکرا اور گنہگار ہے اللہ پاک آپ کو اچھی نعمتیں عنایت کرتا ہے مگر انسان اس چیز کی قدر نہیں کرتا ۔پانی بھی اللہ پاک کا بہت بڑا انعام ہے مگر ہمیں اس کو ضائع ہونے سے بچانا ہوگا پاکستان میں چھوٹے بڑے ڈیم بننے چاہئیں مہمند ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات