پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:10

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز ملائیشیا میں کھیلی جائے گی، تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر، دوسرا 12 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، جس کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی، ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تمام میچز ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :