علی ظفر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترکو دیا گیا چیلنج پورا کرنے میں ناکام

یہ وہ یارکر ہے جس سے بڑے بڑے برج الٹ جاتے ہیں، شعیب اختر کی علی ظفر کوٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 دسمبر 2019 13:03

علی ظفر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترکو دیا گیا چیلنج پورا کرنے میں ناکام

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے گلوکار علی ظفر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے انہیں کلین بولڈ کردیا۔گلوکار واداکار علی ظفر اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کے درمیان چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کرکٹ کے حوالے سے دلچسپ مکالمہ ہوا اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کو چیلنج دے ڈالا۔راولپنڈی ایکسپریس نے اپنی ٹوئٹ میں علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ”سنا ہے بڑا کرکٹر ہے تو“،اس پر علی ظفر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ” سنا ہے بڑے باﺅلر ہیں آپ“۔

شعیب اختر نے کہا کہ”وقت اور جگہ بتاو اور پھر ایک گیند بھی ٹچ کرکے دکھاﺅ“، علی ظفر نے ان کی ٹویٹ کا جواب دیا کہ” ٹھیک ہے پھر میں بھی ایک گیند کرواﺅں گا جو 172 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوگی“۔
بعد ازاں دونوں ستاروں کا جب گراﺅنڈ میں آمنا سامنا ہوا تو گلوکار علی ظفر نے اپنے وعدے کے مطابق تیز رفتار گیند کروائی اور اس کی ویڈیو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ”سر آپ نے بال ٹچ کرنے کی بات کی تھی اور یہ گیند شاید 172 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ کی ہو“۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ایکسپریس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر ہاتھ میں بلا تھامے شعیب اختر کی باﺅلنگ کا سامنا کررہے ہیں اور پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوجاتے ہیں۔ویڈیو کے ساتھ شعیب اختر نے لکھا کہ ”یہ وہ یارکر ہے جس سے بڑے بڑے برج الٹ جاتے ہیں، یقین نہ آئے تو میرے مداحوں سے پوچھ لو“۔
علی ظفر نے اس ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ” ہماری بات تیز ترین گیند کی ہوئی تھی یہ تو سلو یارکر کا دھوکا تھا“۔

متعلقہ عنوان :