اوبر کا امریکہ میں دوران سفر ایک سال میں جنسی ہراسگی کے 6ہزار واقعات کا انکشاف

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:33

اوبر کا امریکہ میں دوران سفر ایک سال میں جنسی ہراسگی کے 6ہزار واقعات ..
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) امریکہ میں دوران سفر نجی ٹرانسپورٹ سروس اوبر میں جنسی ہراسگی کے 6ہزار واقعات کا انکشاف ہو ا ہے جن میں اجتماعی زیادتی کے 450 سے زائد واقعات بھی شامل ہیں ۔ ٹرانسپورٹ کمپنی نے جمعرات کو اس حوالے سی2017ء اور 2018ء کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ کمپنی کی جانب سے اعدادوشمارمیڈیا کو جاری کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مسافروں نے کمپنی کو جنسی ہراسگی کے الزامات پر مبنی 464 شکایات درج کرائیں جن میں سے 587 میں کہا گیا تھا کہ انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو سال کے دوران جنسی ہراسگی کی18واقعات میں 19 افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے ۔ مرنے والوں میںکمپنی کے 7 ڈرائیور بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کرائے پر لوگوں کو گاڑیاں مہیا کرنے والی نجی کمپنیوں کو دو سال سے بدسلوکی کے واقعات پر مبنی شکایات کا سامنا ہے ۔