چین کے شہر، اعلی شرح نمو کے حامل ٹاپ ٹین شہروں کی فہرست سے امریکی شہروں کو نکال باہر کریںگے،آکسفورڈ اکنامکس رپورٹ

جمعہ 6 دسمبر 2019 14:45

چین کے شہر، اعلی شرح نمو کے حامل ٹاپ ٹین شہروں کی فہرست سے امریکی شہروں ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) آکسفورڈ اکنامکس کے محققین نے کہا ہے باقی دنیا کے برعکس چین کے شہروں کی اقتصادیات میں تجارتی تنازعات کو سہہ جانے کی صلاحیت ہے جس کی وجہ سے وہ آئندہ چند سال میں دنیا کے اعلی ترین شرح نمو کے حامل ٹاپ ٹین شہروں کی فہرست سے امریکی شہروں کو نکال باہر کریںگے۔آکسفورڈ اکنامکس کی نئی تحقیق کے مطابق ، حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر تجارتی لڑائیوں اور تجارتی سست روی کے باعث دنیا کے بڑے شہروں میں شرح نمو 2020 اور 2021 میں کم رہے گی۔

(جاری ہے)

دنیا کے 10 ٹاپ شہروں میں سے 9 میں آئندہ سال شرح نمو آہستہ آہستہ کم ہو جائے گی جن میں امریکی سلیکون ویلی سان فرانسسکو بھی شامل ہے۔ٹاپ ٹین شہروں کے تازہ ترین سالانہ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی معیشت میں حالیہ سست روی دنیا کے بڑے شہروں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔دنیا کے اعلی 900 شہروں میں سے ،خدشہ ہے کہ صرف دو تہائی یا 586 شہروں کی شرح نمو 2020/21 میں سست روی کا شکار ہو جائے گی۔ آکسفورڈ کے عالمی شہروں کی تحقیقی ٹیم کے سربراہ رچرڈ ہولٹ نے کہا کہ پیداوار سے ماوراء تجارتی لڑائیوںکے مجموعی طور اثر ات مرتب ہو رہے ہیں۔ن

متعلقہ عنوان :