بھارت،خودکشی کی کوشش کرنیوا لی لڑکی کی آئی سی یومیں شادی

نچلی ذات سے تعلق پر لڑکے نے شادی سے انکار کیا، لڑکی کے زہر پینے پر سورج کوزبردستی شادی کرنا پڑگئی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 6 دسمبر 2019 15:04

بھارت،خودکشی کی کوشش کرنیوا لی لڑکی کی آئی سی یومیں شادی
پونے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،6دسمبر 2019ء) : بھارت میں ایک لڑکے کو گرل فرینڈ سے شادی سے انکار مہنگا پڑگیا، تفصیل کے مطابق واقعہ بھارت کے شہر پونے میں پیش آیا جہاں بوائے فرنڈ کے شادی سے انکار پر لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی تو لڑکے سورج کو آئی سی یو میں زبردستی شادی کرنا پڑ گئی۔ آئی سی یو میں شادی کے بعد لڑکا  فرار ہوگیا۔ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے شادی سے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش کی تاہم بچ گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بوائے فرنڈ کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرارکھا ہے۔اور موقف اختیار کیا ہے کہ لڑکے نے اسے زبردستی ناجائز تعلقات کیلئے اُکسایا اورشادی کی پیشکش کی ۔لڑکی کا نچلی ذات کا ہونا جرم بن گیا جس پر لڑکے نے شادی سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

سورج کے منع کرنے پر لڑکی نے زہر پی لیا مگر بر وقت ہسپتال منتقلی پر جان بچالی گئی۔ یاد رہے محبوب سے شادی نہ ہونے پر خود کششی کی کوشش کے واقعہ میں اضافہ ہورہا ہے اس سے قبل بھی ایسے کئے واقعات پیش آچکے ہیں جس میں لڑکی زبردستی شادی ہونے یا پسند کی شادی نہ ہونے پر زندگی کا خاتمہ کرلیتی ہے۔

تاہم اس بار یہ انوکھا واقعہ بھارت کے شہر پونے میں پیش آیا جس میں لڑکی تو بچ گئی، تاہم لڑکے کوزبردستی شادی کرنا پڑ گئی۔تاہم آئی سی یو میں شادی کے بعد لڑکا فرار ہوگیا۔ واضح رہےپولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی جانب سے درج کرائے جانے والی ایف آئی آر پرتفتیش  اور لڑکے کی تلاش جاری ہے۔ یاد رہے لڑکی نے اپنے بوائے فرنڈ پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے موقف اختیار تھا کہ سورج نے ناجائر تعلقات کیلئے اکسایا اور پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر پی لیا، تاہم لڑکی کو بروقت ہسپتال منتقل کرکے بچا لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :