کیااظہر علی واقعی ہی انگلینڈ میں سیٹل ہو رہے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

انگلینڈ سیٹل نہیں ہو رہا نہ کوئی بزنس باہر ہے ،بیٹے کو بھی واپس لے آیا ہوں، میرا سب کچھ پاکستان ہی ہے:ٹیسٹ کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 دسمبر 2019 15:38

کیااظہر علی واقعی ہی انگلینڈ میں سیٹل ہو رہے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 دسمبر2019ء) قومی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا اور ناقص کاکردگی پر شدید تنقید بھی برداشت کرنا پڑ رہی ہے تاہم اب پاکستان سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیزی کیلئے میدان میں اترنے جارہاہے ، پہلا میچ گیارہ دسمبر کو کھیلاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اظہر علی انگلینڈ میں سیٹل ہونے جارہے ہیں جس پر اب ٹیسٹ کپتان خود میدان میں آ گئے ہیں۔

دورہ آسٹریلیا سے واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاکہ دورہ آسٹریلیا میں ناقص پرفارمنس کی کوئی معافی نہیں ،اچھی تیاری کی لیکن بد قسمت رہے۔اظہر علی نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں بابر اعظم اور رضوان کی بیٹنگ اور نوجوان بولرز کی بولنگ ایک مثبت اشارہ ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ سارے ہی کھلاڑی پہلی بار یہاں کھیلیں گے، ہمیں سوچ سمجھ کر یہاں اچھا کھیلنا ہوگا۔

کپتانی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر اظہر علی نے کہا کہ وہ ٹیم میں ہوں یا نہ ہوں یہ سوچتے نہیں ،بحیثیت پلیئر میرا کام اچھا اور پلان کے مطابق کھیلنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ میں سیٹل نہیں ہو رہے ، نہ ہی ان کا کوئی بزنس باہر ہے اور نہ ہی کسی کاﺅنٹی سے کوئی رابطہ ہے۔ ان کا کہناتھا کہ میرا بیٹا جو تین سال سے انگلینڈ میں پڑھ رہا تھا اس کو بھی واپس لے آیا ہوں،میرا سب کچھ پاکستان ہی ہے۔