Live Updates

شہبازشریف کیلئے اپنی ساری جائیداد بیچنے کوتیار ہوں،فیاض الحسن چوہان کی پیشکش

ڈیلی میل کے برطانوی صحافی پر مقدمہ کریں، سب سے مہنگا وکیل کراکردوں گا،وزیراطلاعات پنجاب

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 6 دسمبر 2019 15:46

شہبازشریف کیلئے اپنی ساری جائیداد بیچنے کوتیار ہوں،فیاض الحسن چوہان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،6دسمبر 2019ء) : پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف ملک سے باہر جاکر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔شہبازشریف اپنے جھوٹے بیانات سے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ برطانیہ میں بیٹھا ڈیلی میل کا ایک صحافی ڈیوڈ روس سوشل میڈیا پر آپ کو للکار رہا ہے اور منتظر ہے کہ آپ کب اس کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

شہبازشریف ڈیلی میل کے صحافی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کریں، اپنی ساری پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو سب سے مہنگا وکیل کرا کر دینے کو تیار ہوں۔ شہبازشریف کے قانونی نوٹس پر برطانوی صحافی نے ایک بار جھوٹا کہ دیا۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شہبازشریف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،نثار گل اور علی احمد کو اعلیٰ عہدے دے کر چیف منسٹر آفس کے وقار کو مجروح کیا، کرپشن کا کچا چٹھا شہزاد اکبر نے 18 سوالات میں کھول دیا ہے۔

(جاری ہے)

جب شریف خاندان کے حساب کا وقت آیا تو ملک سے بھاگ گئے۔انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب نے اخراجات 60فیصد کم کئے۔شہباز شریف کے8کیمپ دفاتر کے مقابلے میں عثمان بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں۔ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے رشتے داروں پر 2 ہزار سے زائد اہلکارتعینات کئے گئے تھے۔یادرہے برطانوی صحافی نے شہبازشریف پرکرپشن کے الزام لگائے تھے جس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا تھا کہ ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایماء پر چھاپی گئی لہٰذا ان دونوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات