Live Updates

شہبازشریف لندن میں کرپشن ٹیکنالوجی کی یونیورسٹی کھولنے جارہے ہیں

دنیا بھر میں شریف خاندان کو سیاست کیلئے نہیں بلکہ کرپشن کیلئے جانا جاتا ہے،میاں اسلم اقبال

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 6 دسمبر 2019 16:31

شہبازشریف لندن میں کرپشن ٹیکنالوجی کی یونیورسٹی کھولنے جارہے ہیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،6دسمبر 2019ء) : صوبائی وزیر صنعت و تجار ت نے شہبازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں شریف خاندان کو سیاست کیلئے نہیں بلکہ کرپشن کیلئے جانا جاتا ہے۔ شہبازشریف کرپشن کی ٹیکنالوجی ہیں۔شہبازشریف لندن میں کرپشن ٹیکنالوجی کی یونیورسٹی کھولنے جارہے ہیں۔2008کے بعدشہبازشریف کی جائیداد میں 70فیصد اضافہ ہواہے ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی زندگی اور موت سیاست کیساتھ ساتھ لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے۔تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد ریاست کو بچانا ہے۔ شریف فیملی دنیابھر میں سیاست نہیں بلکے کرپشن کے لئے جانی جاتی ہے۔ن لیگ کی کرپشن کا مرکزی کردار شہبازشریف اور ان کی فیملی ہیں۔یاد رہے حکومتی نمائندے کرپشن کے حوالے سے شہبازشریف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز معاونی خصوصی شہزاد اکبر نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کرپشن سے متعلق 18سوال بھی پوچھے تھے۔اسلام آباد میں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف اور خاندان کے اثاثوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔ شریف خاندان اپنی منی لانڈرنگ پر غریب لوگوں کو پکڑواتارہا۔

شہبازشریف نے ہرجانے کے بہت سے دعوے کئے مگر ان میں سے کچھ نہیں نکلا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب ہی نہیں دیا اور نہ ہی ڈیلی میل کی رپورٹ پر کوئی ایکشن لیا۔سلمان شہباز بھگوڑاہے ،سلمان شہباز کی جائیداد میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا، ضبطگی شروع ہوچکی ہے جی این سی کمپنی کا حوالادیتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی کے تین ڈائریکٹرز ہیں۔جن میں ماہر نثار احمد گل ، علی احمد ، طاہر نقوی ہیں۔جو تمام پنجاب سیکریٹریٹ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات