آرمی چیف دو تین دن سے بہت متحرک ہیں

آرمی چیف نے ایف 16اُڑا کر کیا پیغام دیا؟ صابر شاکر نے اہم دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 دسمبر 2019 17:12

آرمی چیف دو تین دن سے بہت متحرک ہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6دسمبر 2019ء) : معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو تین دن سے بہت متحرک ہیں۔آرمی چیف باہر نکلے ہیں اور کچھ اشارے دے رہے ہیں،صابر شاکر نے کہا کہ آرمی چیف جن لوگوں کو اشارے دے رہے ہیں وہ اچھی طرح سمجھ رہے ہیں۔وہ بہت خطرناک پیغامات دے رہے ہیں کہ پتہ چل گیا ہے کہ کن لوگوں نے یہ واردات ڈالی ہے۔

کن لوگوں نے بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔صابر شاکر نے کہا کہ آرمی چیف نے پرسوں ایف 16 طیارہ اڑایا جس سے انہوں نے ایک اشارہ دیا۔جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور جنرل باجوہ نے نشانے بازی کا مظاہرہ کیا،آرمی چیف نے تین فائرز کیے جب کہ صدر مملکت نے بھی دو تین فائر کیے۔ جس سے یہ پیغام دیا کہ اب ہم آپ کو چھوڑیں گے نہیں،آرمی چیف نے جنہیں پیغام دینا تھا دے دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آرمی چیف نے صدر مملکت سے بھی کچھ باتیں کیں جس کے اثرات آنے والے دنوں میں دیکھنے کو میں گے۔صابر شاکر نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 2 دسمبر کو ایف 16طیارے میں پرواز کی، دوسرے ایف 16 طیارے کو ایئرچیف نے اڑایا، دونوں ایف 16 طیاروں نے فضا میں جنگی سیمولیشن مشن کی مشق کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کا پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا میں آمد پر سربراہ پاک فضائیہ نے استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اسکواڈرن میں لے جایا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف 16طیارے میں پرواز کی۔

دوسرے ایف 16 طیارے کو ایئرچیف نے اڑایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ایف 16 طیاروں نے فضا میں جنگی سیمولیشن مشن کی مشق کی۔ اور دوبدو مقابلوں کی ریہرسل کی۔ آرمی چیف نے مشن کے بعد اسکواڈرن کے پائلٹس سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ تربیت اور آپریشن کے لیے مسلح افواج میں روابط ناگزیر ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورلگن کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرچیف ایئرمارشل مجاہد انور خان کی ویژنری لیڈرشپ کو سراہا۔ ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔