عوام کو اشیاء خوردنی معیاری اور کم قیمت پر فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے جسے یقینی بنایا جائے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 6 دسمبر 2019 17:18

عوام کو اشیاء خوردنی معیاری اور کم قیمت پر فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پرائس کنٹرول کے اجلاس میں ضلع کے تاجروں کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیا ئخوردنی کو سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جائے ، خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام دوکاندار کل تک متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں اپنے سٹاک کی تفصیلات فراہم کریں، اور نئے سٹاک کی صورت میں انتظامیہ کو تمام تر تفصیلات فراہم کریں گے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کے صورت میں جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام سرکاری قیمتیں زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے تاجروں کے ساتھ باہمی مشاورت سے طے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے واضع پیغام میں کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر زائد نرخوں پر اشیاء خرو نوش بچنے والے سینکڑوں دوکانداوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔

تمام دکاندار، ریڑی بانوں اور دیگر فروٹ و سبزی فروش حضرات اشیائے خوردو نوش کی روزانہ بنیاد پر جاری نرخ نامہ آویزاں کرنے کے پابند ہیں،اسی طرح تمام دوکاندار مختلف اشیا خوردنی کے ریٹ بورڈ آویزاں کریں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرائس کو لسٹ، ریٹ بورڈ چیک کرنے کے سخت ہدایات، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف اسی طرح سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا ہے کہ جہلم کے صارفین زائد قیمتوں پر اشیا خوردنی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف 080002345،قیمت اپلیکیشن پر شکایات درج کروائیں اس کے علاوہ ایسے دوکانداروں کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم اور تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں، جس پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔