وزیرصحت پنجاب کا پچاس سے زائد سب سپیشلٹیزکے سروس رولزبنانے کاحکم

صوبائی سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل احمداعوان تمام اسامیوں پربھرتی کی نگرانی کریں گے،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 6 دسمبر 2019 17:40

وزیرصحت پنجاب کا پچاس سے زائد سب سپیشلٹیزکے سروس رولزبنانے کاحکم
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پچاس سے زائدسب سپیشلٹیزکے سروس رولزبنانے کاحکم دے دیا۔ صوبائی وزیرصحت نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن بیرسٹرنبیل احمداعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہد، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحموایازودیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں سینئررجسٹرارز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرزاورپروفیسرز کی ترقیوں، سروس رولزکیلئے تجاویزاورخالی اسامیوں پربھرتیوں کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، گنگارام ہسپتال، علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح ہسپتال، جناح برن سنٹر، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ، ڈی مونٹمورونسی کالج آف ڈینٹسٹری، کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی، میوہسپتال، سمز، سروسزہسپتال ودیگرٹیچنگ ہسپتالوں میں خالی اسامیوں پربھرتیاں مکمل کی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ ترقی کیلئے سروس رولزکمیٹی کوفوراًتجاویزبھیجی جائیں۔ اگلے اجلاس میں تمام معاملات کی پیش رفت کاجائزہ لیاجائے گا۔ صوبائی سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل احمداعوان تمام اسامیوں پربھرتی کی نگرانی کریں گے۔