عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے ، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر

جمعہ 6 دسمبر 2019 19:19

عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں ..
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیرنے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے جرائم پیشہ وسماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس ٹیموں کی کاروائیوں کی رپورٹس طلب کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کا عمل بہتر سے بہتر ہوسکے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں حساس تنصیبات، مذہبی مقامات، تعلیمی ادارو ںاور عوامی مقامات کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت اور درپیش چیلنجز کے متعلق بھرپور بریفنگ بھی دی جائے ۔اسی سلسلے میں ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے اپنی زیر نگرانی گذشتہ ایک ماہ میں جہلم پولیس کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع جہلم میں پولیس ٹیمیںامن و امان برقرار رکھنے، منشیات کے خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ گزشتہ ایک ماہ کے عرصے کے دوران جہلم پولیس نے بروقت کاروائیاں کرتے ہوئے 54اشتہاریوں کے علاوہ دیگر67ملزمان کوبھی گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمدکیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 39مقدمات درج کرتے ہوئے 41ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سی2.370کلوگرام ہیروئن ،18.100کلوگرام چرس،82بوتلیں شراب برآمد کی گئیں، ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر26ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2رائفل،3گن ،ایک ریوالور،18پسٹل معہ135گولیاں برآمد کی گئیں، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر2مقدمات درج کرکی6افراد گرفتاراور کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر 2مقدمات درج کرکی2افراد کو گرفتار کیاگیاجبکہ چوری ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں15,71,650سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیاگیا۔

علاوہ ازیں ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اورجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے سرچ آپریشنزاور سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔