انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا : نیلم منیر

جمعہ 6 دسمبر 2019 20:50

انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا : نیلم منیر
لاہور/ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستانی اداکارہ نیلم منیرکا کہنا ہے کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔پاکستان کی مشہوراداکارہ نیلم منیرنے بتایا کہ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دارہوگئی ہوں۔

(جاری ہے)

میں نے کیریئر بناتے ہوئے صرف کام پرتوجہ دی، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پرمیں نے کبھی نہیں سوچا۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔اداکارہ سے پوچھا گیا اتنی کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ اب کیا کرنا چاہتی ہیں جس پرانہوں نے جواب دیا کہ وہ منصوبہ بندی کرکے نہیں چلتی ہیں، اگرآگے جاکرانہیں شوبزچھوڑنا پڑا توچھوڑدیں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند ہیں۔

متعلقہ عنوان :