کچھ لوگوں کو منفی سر گرمیوں سے تسکین ملتی ہے : صبا قمر

جمعہ 6 دسمبر 2019 20:50

کچھ لوگوں کو منفی سر گرمیوں سے تسکین ملتی ہے : صبا قمر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ منفی ذہن رکھتے ہیں اور ان کا کام ہی منفی سر گرمیاں کرنا ہوتا ہے ، کیا کبھی کسی فنکار کے اچھے کام کی ویڈیو وائرل کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصویر وائرل ہونے کے حوالے سے اپنے رد عمل میں انہوںنے کہا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ لوگ کسی کے بارے میں کس طرح برا سوچ لیتے ہیں اور پھر اسے پھیلانے میں بھی بڑھ چڑھ کر کوشاں نظر آتے ہیں۔

انہوں کہا کہ جو تصویر وائرل ہوئی ہے وہ بہت پرانی ہے ۔ اگر کچھ لوگوں کو اس طرح کی منفی سر گرمیوں سے تسکین ملتی ہے توان کے لئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔صبا قمر نے کہا کہ کیا کسی فنکار کے اچھے کام کو وائرل کیا جاتا ہے یا اس کے لئے تعریفی کلمات کہے جاتے ہیں ایسا کرتے ہوئے کیوں لوگ اپنا ہاتھ اور زبان روک لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :