پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے مابین پہلا ون ڈے 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا

جمعہ 6 دسمبر 2019 20:50

پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے مابین پہلا ون ڈے 9 دسمبر کو کھیلا جائے ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم بسمعہ معروف کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی کپتانی کے فرائض ہیتھر نائٹ انجام دیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :