وفاقی وزارت داخلہ نے سال 2020 کی تعطیلات کا کیلنڈر جاری کر دیا

پبلک، آپشنل اور بینک تعطیلات شامل ہیں، مجموعی طور پر سالانہ تعطیلات کی تعداد 36 ہے

جمعہ 6 دسمبر 2019 21:50

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) وفاقی وزارت داخلہ نے سال 2020 کی تعطیلات کا کیلنڈر جاری کر دیا، جس میں پبلک، آپشنل اور بینک تعطیلات شامل ہیں، مجموعی طور پر سالانہ تعطیلات کی تعداد 36 ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ سال 2020کیلئے قومی ایام اور مذہبی تہواروں پر عام اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق سال 2020 میں 10 عوامی تعطیلات ہوں گی، جس میں عیدالفطر، عیدالاضحی، کشمیر ڈے ، مزدوروں کا دن، یوم پاکستان ، یوم عاشورہ ، عید میلادالنبی اور قائداعظم کی سالگرہ کے دن شامل ہیں۔سرکلر کے مطابق 5 فروری 2020 کشمیر ڈے، 23 مارچ 2020 کو یوم پاکستان، یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر بالترتیب ایک، ایک دن کی عام تعطیل ہو گی۔

(جاری ہے)

عیدالفطر پر 25، 26 اور 27 مئی 2020 کی تین تعطیل ہوں گی، چاند کی رویت سے اس میں ردوبدل کیا جا سکے گا، اسی طرح عیدالاضحی پر 31 جولائی، یکم اور 2 اگست 2020 کی تین چھٹیاں ہوں گی جبکہ یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو عام تعطیل ہو گی۔کیلنڈر کے مطابق عاشورہ محروم (9، 10 محرم) کے حوالہ سے بمطابق 29 اور 30 اگست کو 2 چھٹیاں ہوں گی اور عید میلادالنبی کے حوالہ سے 12 ربیع الاول 1442ھ بمطابق 30 اکتوبر کو عام تعطیل ہو گی۔

قائد اعظم کی سالگرہ اوت کرسمس کے حوالہ سے 25 دسمبر 2020کو چھٹی ہو گی اور 26 دسمبر 2020 کو (صرف مسیحی برادری) کیلئے اختیاری چھٹی ہوگی۔وزارت داخلہ کے سرکلر میں سال 2020کیلئے بینک تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا، ان تعطیلات پر مائیکرو فنانس بینک عوام الناس کیلئے بند رہیں گے تاہم اپنے ملازمین کیلئے کھلے ہوں گے، جس میں یکم جنوری ، 24 اپریل کو 1 رمضان اور یکم جولائی کی تعطیلات کا شامل ہیں۔

میں 23 اختیاراتی تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا،جو ادارہ کے سربراہ سے پیشگی اجازت سے کی جا سکیں گی، ان تعطیلات میں سال نو یکم جنوری بسنت، ہولی، شب معراج (27 رجب ) ، شب برات (15 شعبان ) شامل ہیں۔سرکاری ملازمین یہ اختیاری چھٹیاں اپنے ادارہ کے سربراہ کی اجازت سے حاصل کر سکیں گے اور مسلمان ملازمین کیلئے صرف ایک جبکہ غیر مسلم ملازمین کیلئے تین اختیاری چھٹیوں تک کی گنجائش ہو گی۔