پی ایس ایل سیزن فائیو ،لاہور قلندرزنے کرس لین کو سکواڈ میں شامل کرلیا

شرجیل خان کی پی ایس ایل میں واپسی، کراچی کنگز نے منتخب کر لیا ٴجارح مزاج بلے باز کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا گیا، سہیل تنویر کو ملتان سلطانز نے منتخب کر لیا گ*کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے جیسن رائے،اسلام آباد نے ڈیل سٹین کو پک کیا،لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے کرس لین کو منتخب کیا،پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راونڈ کی تیسری پک میں ملتان سلطان نے انگلینڈ کے معین علی کو منتخب کیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:43

پی ایس ایل سیزن فائیو ،لاہور قلندرزنے کرس لین کو سکواڈ میں شامل کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے پانچویں ایڈیشن میں ڈرافٹ کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے جیسن رائے کو پلاٹینم کیٹگری میں منتخب کرلیا،پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راونڈ میں لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے کرس لین کو منتخب کیا،پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راونڈ کی تیسری پک میں ملتان سلطان نے انگلینڈ کے معین علی کو منتخب کیا، پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راونڈ کی چوتھی پک میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ساوتھ افریقی باولر ڈیل سٹین کو منتخب کرلیا،پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راونڈ کی پانچویں پک میں کراچی کنگز نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز کو منتخب کرلیا۔

شرجیل خان کی پی ایس ایل میں واپسی، کراچی کنگز نے منتخب کر لیا، جارح مزاج بلے باز کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا گیا، سہیل تنویر کو ملتان سلطانز نے منتخب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان کی 3 سال بعد پاکستان سپر لیگ میں واپسی ہوئی ہے۔ شرجیل خان کو کراچی کنگز نے منتخب کر لیا ہے۔شرجیل خان کو گولڈ کیٹیگری کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔

جبکہ گولڈ کیٹیگری میں شامل سہیل تنویر کو ملتان سلطانز نے منتخب کر لیا ہے ۔قبل ازیں یکم دسمبر کو ریٹینشن اور ٹرانسفر ونڈو بند ہونے تک ہر فرنچائز نے گزشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا تھا، اب ہر ٹیم کو کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دینا ہے، ان میں 3 پلاٹینم، 3 ڈائمنڈ، 3 گولڈ، 5 سلور، 2 ایمرجنگ اور 2 سپلیمنٹری (اختیاری) پلیئرز شامل ہوں گے۔

ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہے،16 رکنی سکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی پلیئرز کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم فائنل سکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2آرڈر میں کی جاسکتی ہے یا تو 12 مقامی اور 6 غیرملکی کھلاڑی یا پھر 13 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ہر فرنچائز ایک کھلاڑی کوایمبسڈر اور ایک کو مینٹورز مقرر کرسکتی ہے، ری ٹینشن کے موقع پر ان کی کیٹیگری میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

پہلے را?نڈ کیلئے پک آرڈر کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی، لاہور قلندرز کی دوسری، ملتان سلطانز تیسری، 2مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی، پشاور زلمی پانچویں اور کراچی کنگز کو چھٹی باری ملی ہے۔یاد رہے کہ یکم دسمبر تک ملتان سلطانز نے محمد عرفان (پلاٹینم)، شاہد آفریدی (ڈائمنڈ، پلیئر مینٹور)، جیمز وینس(گولڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، جنید خان (گولڈ)، شان مسعود(سلور)، علی شفیق(سلور) اور محمد الیاس (ایمرجنگ) کو برقرار رکھتے ہوئے شعیب ملک، نعمان علی، محمد عباس، محمد عرفان خان، عمر صدیق، محمد جنید، شکیل انصر، حماد اعظم، لوری ایوانز، ڈین کرسٹن، ٹام مورس، کرس گرین، جانسن چارلس، نکولس پوران، جو ڈینلی اور قیس احمد کو ریلیز کردیا تھا۔

سٹیو سمتھ اور آندرے رسل دستیاب نہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد(پلاٹینم) ، محمد نواز(پلاٹینم)، شین واٹسن(ڈائمنڈ، پلیئر مینٹور)، احمد شہزاد (ڈائمنڈ)، عمر اکمل (گولڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، محمد حسنین(گولڈ)، نسیم شاہ (سلور)اور احسان علی (سلور)کو برقرار رکھا،سہیل تنویر، انور علی، سعود شکیل، محمد اصغر، دانش عزیز، غلام مدثر، محمد اعظم خان، جلات خان، محمد عرفان جونیئر، ڈیون براوو، فواد احمد، ریلے روسو، ڈیوئن سمتھ، ہیری گرنی اور میکس ویلر کو ریلیز کردیا تھا۔

کراچی کنگز نے بابراعظم (پلاٹینم)، محمد عامر (پلاٹینم)، عماد وسیم (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، افتخار احمد (ڈائمنڈ)، عامر یامین (گولڈ)، اسامہ میر (سلور) اورعمر خان (ایمرجنگ) کو برقرار رکھتے ہوئے عثمان شنواری، محمد رضوان، اویس ضیا، سہیل خان، علی عمران، ابرار احمد، جاہد علی، کولن منرو، کولن انگرام، سکندر رضا، روی بوپارہ، ایرون سمرز، بین ڈنک اور لیام لیونگ اسٹون کو ریلیز کردیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان (پلاٹینم)، فہیم اشرف(ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، ا?صف علی (ڈائمنڈ)، لوک رونکی(گولڈ، مینٹور)،حسین طلعت (گولڈ)، عماد بٹ(سلور)، رضوان حسین (سلور) اور موسیٰ خان(سلور) کو برقرار رکھتے ہوئے محمد سمیع، رمان رئیس، وقاص مقصود، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، ناصر نواز، ای این بیل، سمت پٹیل، فلپ سالٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، وائن پارنیل، ایلکس ہیلز، چیڈوک والٹن اور ظاہر خان کو ریلیز کردیا تھا۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان (پلاٹینم)، محمد حفیظ (پلاٹینم)، ڈیوڈ ویزی(ڈائمنڈ)، شاہین شاہ آفریدی (ڈائمنڈ،برانڈ ایمبیسڈر)، عثمان شنواری (ڈائمنڈ، کراچی کنگز سے ٹرانسفر)، سہیل اختر (گولڈ)،حارث ر?ف (گولڈ) اور سلمان بٹ (سلور)کو برقرار رکھتے ہوئے یاسر شاہ، راحت علی، آغا سلمان، حسان خان، حارث سہیل، محمد عمران، عمیر مسعود، گوہر علی، اعزاز چیمہ، سعد علی، کارلوس بریتھ ویٹ، سندیپ لامی چینے، اینٹن ڈیووچ، برینڈن ٹیلر، ہاردس ویلجوئن، گوناوردتنے اور رکی ویسلز کو ریلیز کردیا تھا۔

اے بی ڈی ویلئیرز ،کورے اینڈرسن اور ریان ٹین دستیاب نہیں۔پشاور زلمی نے وہاب ریاض (پلاٹینم)، حسن علی (پلاٹینم)، کیرون پولارڈ (پلاٹینم)، کامران اکمل (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، ڈیرن سیمی (گولڈ، پلیئر مینٹور)، امام الحق (گولڈ) اور عمر امین (سلور) کو برقرار رکھا، مصباح الحق دستیاب نہیں جبکہ صہیب مقصود، جمال انور، عمید آصف، خالد عثمان، ثمین گل، نبی گل، ابتسام شیخ، سمیع اللہ، کیرون پولارڈ، لیام ڈاسن، لینڈل سمنز، وائن میڈسن، ٹائمل ملز، آندرے فلیچر، ڈیوڈ ملان، کرس جارڈن اور وقار سلام خیل کو ریلیز کردیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن اگلے سال فروری،مارچ میں ملک کے چار شہروں میں کھیلی جائیگی۔