بھارت ،خودکشی کرنے والی لڑکی کی اسپتال کے آئی سی یو میں شادی

شادی سے انکار پرلڑکی نے خودکشی کی کوشش کی تھی،لڑکا سات پھیرے لینے کے بعد پھر فرارہوگیا،تلا ش جاری

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:04

بھارت ،خودکشی کرنے والی لڑکی کی اسپتال کے آئی سی یو میں شادی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) بھارت میں ایک لڑکے کو گرل فرینڈ سے شادی سے انکار مہنگا پرگیا، لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی تو لڑکے کو اس سے آئی سی یو میں زبردستی پھیرے لینے پڑ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر پونے میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کی جانب سے شادی سے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش کی مگر خوش قسمتی سے بچ گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق لڑکے کو پولیس کے بلانے پر آئی سی یو میں داخل لڑکی سے زبردستی شادی کے لیے آنا پڑا مگر شادی کے پھیرے لیتے ہی لڑکا وہاں سے فوراً فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد لڑکی کی جانب سے پولیس میں لڑکے کے خلاف ایکٹ 376 کے تحت ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں لڑکی کا کہنا تھا کہ لڑکے نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

لڑکی کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق لڑکے نے اسے زبردستی ناجائز تعلقات کے لیے اٴْکسایا تھا، لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے سورج کو شادی کی پیشکش کی تو اس نے منع کر دیا اور کہا کہ وہ نچلی ذات سے تعلق رکھتی ہے اس لیے وہ اس سے شادی نہیں کر سکتا۔لڑکی کے مطابق سورج کے منع کرنے پر اس نے زہر پی لیا تھا اور مرنے کا ارادہ کیا مگر بر وقت گھر والوں نے اسپتال پہنچا کر جان بچالی اور اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکے کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر پر مزید تفتیش اور لڑکے کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :