افغانستان میں طالبان جنگجوئوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک

حملے میں قندوز چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی،طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی،20اہلکاروں کی ہلاکت کادعویٰ

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:09

افغانستان میں طالبان جنگجوئوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک
قندوز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) طالبان جنگجووئوں نے صوبے کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ سے 3 جنگجو بھی مارے گئے۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار ہوئے ۔ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان جنگجووں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں عام ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان جنگجووں نے دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر محمد ظاہر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

حملہ ا?وروں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار ہوئے ۔ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان جنگجووں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں عام ہیں۔صدر ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات کی بحالی کے اعلان پر طالبان نے مشاورت کے بعد ردعمل دینے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جب کہ صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی تاحال اعلان نہیں کیا گیا جس کے باعث امن و امان کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔