Live Updates

ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے رہنما سردار راشد ایڈووکیٹ کا ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:24

اسلام آباد/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور سالک حسین سے تحریک انصاف ایبٹ آباد کے رہنما سردار راشد ایڈووکیٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سردار راشد ایڈووکیٹ نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ کے پی کے محبوب الله جان، جنرل سیکرٹری وجیہہ الزمان، سابق ایم پی اے جاوید نسیم، پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر یوسف خان ہوتی، سردار عادل حمیدسابق امیدوار صوبائی اسمبلی ہری پور، سردار فیصل حمید، سردار عاصم، ملک جمیل صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ، سید حامد شاہ سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 17 ہری پور، وقار تنولی بھی شامل تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات