اے سی سٹی تبریز مری نے داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی سٹی تبریز مری نے داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا۔انہوں نے پناہ گاہ میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیااورصفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مجموعی طور پر پناہ گاہ میں انتظامات تسلی بخش تھے۔اے سی سٹی فضل تبریز مری نے کہا کہ بند روڈ، شاہدرہ اور داتا دربار کے علاقے میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیاہے۔انہوں نے کہا کہ 09 شاپس کو سیل کر دیا گیا، ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا۔