چین نے بلند وبالا عمارات کیلئے خودکارصفائی کا نیا تعمیراتی موادتیارکر لیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:49

چین نے بلند وبالا عمارات کیلئے خودکارصفائی کا نیا تعمیراتی موادتیارکر ..
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) چینی ماہرین نے اونچی عمارات کیلئے خودکار صفائی کی اہلیت رکھنے والا نیا تعمیراتی مواد ( کنکریٹ )تیار کرلیا ‘ ایک بین الاقوامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے و الے ایک مقالے کے مطابق کئی منزلہ جدید عمارات کی دیواروں کی بیرونی سطحوں کی صفائی کرنے والے افرادرسیوں اور مختلف ذرائع سے ہوا میں معلق ہوکر خطرناک کام سرانجام دیتے ہیں تاہم چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے سکول آف کیمسٹری اینڈمٹیریلز سائنسز کے محققین نے اس امید کے ساتھ اپنی تحقیقات جاری رکھیں کہ وہ ایسا نیا تعمیراتی مواد یا کنکریٹ تیار کرسکتے ہیں جو عمارات کی خودکار صفائی کی اہلیت رکھنے کے ساتھ ساتھ عمارات کو بہترین انداز سے موسم کے منفی اثرات سے بچانے کے علاوہ مناسب آوازبھی پہنچاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

مقالے کے مطابق تحقیق میں تعمیراتی مواد یاکنکریٹ میںماڈل کی بیرونی ‘ اندرونی دونوں سطحوں میں پانی سے پیدا ہونے والی نمی کے باعث عمارات کی دیواروں اور چھتوں پر منفی اثرات (جس کی وجہ سے عمارتوں کی دیواروں وچھتوں کی اندرونی و بیرونی سطوحات پر داغ دھبے بن جاتے ہیں) کا تدارک اور 166 ڈگری زاویوں کے ساتھ نمایاں ہائیڈرو فوبیسٹی ( hydrophobicit)کا مظاہرہ بھی ہوتا ہے جس کے باعث ان داغ دھبوں کے دوبارہ بننے اور کتنے موثر اور کب تک ہوں گے کی نشاندہی بھی ہوسکتی ہے۔پانی کے ذریعے مستقل نمی ‘سخت گرم و سرد ماحول جیسے کہ عام حالات سے زائدو کم درجہ حرارت اوردیگر اثرات میں تبدیلی نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :