Live Updates

شہباز گل کی وفاقی حکومت میں انٹری

وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان بنائے جانے کاامکان

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 6 دسمبر 2019 20:57

شہباز گل کی وفاقی حکومت میں انٹری
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 06 دسمبر2019 ) : سابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل کی وفاقی حکومت میں انٹری متوقع ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان بنانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان شہباز گل کی صوبائی حکومت کے بجائے وفاقی حکومت میں انٹری متوقع ہے ۔ شہباز گل کو وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان بنائے جانے کا امکان ہے ۔

اسکے علاوہ سینٹر فیصل جاوید کو بھی وفاقی حکومت میں اہم عہدہ ملنے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن ایک یا دو روز میں جاری کر دیا جائیگا۔ یا د رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں کے بعد سیاسی تبدیلیوں کا آغاز ہو گیاتھا، فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب بنا دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

جبکہ صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے وزیراطلاعات کے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو اس سال 5 مارچ کو ایک متنازعہ بیان پر وزیر اطلاعات کے منصب سے ہٹا دیا گیا تھا، انہیں 5 جولائی کو دوبارہ وزیر بنا کر کالونیز کا چارج دیا گیا، فیاض الحسن چوہان کو کالونیز کی وزارت کے ساتھ اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر فیاض الحسن چوہان کو وزیراطلاعات پنجاب مقرر کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا تھاکہ حکومت کا فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دوبارہ سونپناغلط فیصلہ ہے۔

ٹاک شو کے اینکر میزبان زریاب عارف سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عامر ضیاء نے کہا تھاکہ حکومت میں آکر بھی فیاض الحسن چوہان کی گفتگو اسی طرح ہے جس طرح اپوزیشن میں رہ کر تھی۔ حکومت کو بہتر افراد کو کابینہ میں لانے کی کوشش کرنے چاہیے تاہم معذرت کے ساتھ فیاض الحسن چوہان کا لہجہ ہماری معاشرے کا حصہ بن چکا ہے۔ سینئر تجزیہ کار ناصربیگ چغتائی نے کہا تھاکہ فیاض الحسن چوہان کو وزیرطلاعات پنجاب بنانے فیصلے سے بہت دکھ ہوا، جو کہ ایک اچھا پیغام نہیں ہے۔ ان کا کہناتھا میاں اسلم اقبال اور صمصام بخاری نرم لہجہ رکھنے والی شخصیت ہیں اسی لئے ان سے وزات چھین لی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات