برطانوی کرائم ایجنسی نے 28 ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے

رقم برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستانی شہری کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں منتقل ہوئی، ذرائع

جمعہ 6 دسمبر 2019 21:10

برطانوی کرائم ایجنسی نے 28 ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) برطانوی کرائم ایجنسی نے 28 ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق برطانوی کرائم ایجنسی نے 28 ارب روپے پاکستان کو منتقل کردیئے ہیں ۔رقم سپریم کورٹ کے نیشنل بینک میں موجود اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رقم برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستانی شہری کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں منتقل ہوئی ہے ۔برطانوی کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کے نتیجے میں رقم پاکستان کو منتقل کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ کس اکاؤنٹ میں کتنی رقم منتقل کی کچھ نہیں بتا سکتے۔